انٹرنیشنل

دہلی کے وزیراعلیٰ کے ریمانڈ میں مزید کتنی توسیع ہوئی؟ پتا چل گیا

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کی

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں مزید کتنی توسیع ہوئی؟ اس حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے بعد انہیں پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے حوالے سے مودی سرکار پر کی جانے والی شدید تنقید واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے امریکی حکومت کی تنقید پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک اعلی امریکی سفارت کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نئی دہلی میں رونما ہونے والے واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ ان میں دہلی کے وزیر اعلی کے خلاف مقدمہ اور اپوزیشن کی جماعت کانگریس کے اکانٹس کا منجمد کیا جانا شامل ہے۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور مقدمے کی کارروائی کی ٹائمنگ پر مودی سرکار کو امریکا اور یورپ میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جرمنی نے بھی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تمام معاملات پر ہماری نظر ہے۔ کانگریس کی قیادت کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے جانے سے انتخابی مہم مؤثر طور پر چلانا بہت مشکل ہے۔ ہم شفاف اور غیر جانب دارانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔ تمام معاملات میں قانونی، شفاف اور منصفانہ طریقِ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔ نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے کی سینئر سفارت کار گلوریا بربینا کو بھارتی وزارتِ خارجہ میں طلب کیے جانے کے حوالے سے میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پھر اس بات پر زور دیں گے کہ تمام معاملات میں منصفانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ گلوریا بربینا نے بھارتی وزارتِ خارجہ میں تقریبا چالیس منٹ گزارے۔ اس دوران ان سے کیجریوال کے بارے میں امریکی حکومت کے بیان پر احتجاج کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button