
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 9مئی کے واقعات پر گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہوگئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ دو روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جیل حکام نےخدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سےکھانا دینے پرپابندی لگارکھی ہے-
خدیجہ شاہ اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بندکیاگیاہے۔ فیشن ڈیزائنر 30 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔