پاکستان

ضیاء لیگ ، پی ٹی آئی میں ضم ہوئی یا پھر الحاق ہوا؟ بڑی سچائی سے پردہ اٹھ گیا

مسلم لیگ ضیا نے تحریک انصاف سے محض اتحاد کیا، پارٹی ضم نہیں کی' چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا تھا: اعجاز الحق

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ضیاء لیگ ، پی ٹی آئی میں ضم ہوئی یا پھر الحاق ہوا؟ بڑی سچائی سے پردہ اٹھ گیا ‘الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر اعجاز الحق سے وضاحت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعجاز الحق کو خط لکھا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ کیا مسلم لیگ ضیا کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا گیا؟ کیا آپ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پرلڑیں گے؟ الیکشن کمیشن کے خط پر اعجازالحق نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ضیا نے تحریک انصاف سے محض اتحاد کیا، پارٹی ضم نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملاقات میں صرف انتخابی اتحاد کیا تھا۔

دوسری جانب اپنے بیان میں مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق کا کہنا تھاکہ شہدا کے مجسموں اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرچکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا،اس کے سامنے دیوار بن جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اعجازالحق نے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ضیا لیگ کے ضم ہونے اور اعجاز الحق کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تصدیق کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button