پاکستان

راجا ریاض کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کےنام سے بے خبرکیوں رکھا گیا؟

راجا ریاض نے کھوج سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آخری وقت تک نگران وزیراعظم کے نام سے لا علم تھا

لاہور(کھوج نیوز)قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈرراجا ریاض کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے نام سے بے خبر کیوں رکھا گیا؟اس حوالے راجا ریاض نے کھوج سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آخری وقت تک نگران وزیراعظم کے نام سے لا علم تھا وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کے آخری دن مجھے اچانک نا معلوم مقام سے فون آیا کہ مشاورت کے لئے فوری طور پر وزیراعظم ہاؤس پہنچیں جس پر میں فون کرنے والوں کو بتایا کہ میرے پاس تو نگران وزیراعظم کے لئے مشارت کرنے کے لئے نام ہیں ہی نہیں تو کس معاملہ پر مزاورت کروں گا جس پر مجھے کہا گہا کہ آپ کو نام وزیراعظم ہاؤس میں مل جائے گا۔

راجا ریاض نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں پہنچ کر ابھی چائے کا دور چل رہا تھا کہ ایک صا حب آئے اور انھوں نے ہمیں ایک پرچی تھمادی جس پر انوارالحق کاکڑکا نام درج تھا جس پر وزیراعظم شہبازشریف اور مجھے اتفاق کرنا تھا ،پھر میں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا نام بطور نگران وزیراعظم اعلان کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button