سعودی عرب، چین اور ایران میں دوستی، نوازشریف کے کردار سے پردہ اٹھ گیا
نوازشریف ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لئے میدان میں اتر چکے ہیں اور اب ان کا دورہ چین بھی دو رس نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوگا
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سعودی عرب کے وفد کی آمد کے بعد چین کے دورے پر کیوں گئے جبکہ ان کے پاس وزارت عظمیٰ کا منصب بھی نہیں ؟ تہلکہ خیز حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھوج نیوز ذرائع نے بتایا ہے کہ 2017ء سے پہلے تک سعودی عرب اور چین میں کشیدگی کی حد تک سرد مہری پائی جاتی تھی تاہم میاں نوازشریف نے ماضی میں اپنی وزارت عظمیٰ کے دور میں چین اور سعودی عرب کے درمیان پہلے سفارتی تعلقات بحال کروائے بعد ازاں ان دونوں ممالک کے تعلقات تجارتی سطح پر بھی استوار ہو گئے جو اب گہری دوستی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ میاں نوازشریف اور چین کی کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان دہائیوں پر محیط سرد مہری کا خاتمہ ہوا اور اب ایرانی شہری عمرہ اور دیگر مقاصد کے لئے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ نوازشریف ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لئے میدان میں اتر چکے ہیں اور اب ان کا دورہ چین بھی دو رس نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔