پاکستان
سوشل میڈیا ”ایکس” پر پابندی کس کی اجازت سے لگی؟ پتا چل گیا
ان کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
لاہور(کھوج نیوز) سوشل میڈیا ”ایکس” پر پابندی کس کی اجازت سے لگی ؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسا بیان داغ دیا ہے جس سے سب حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانیکی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں فوج اور عدلیہ کے خلاف غلط مہم چلائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین بننے چاہئیں، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگ چکی ہے۔