پاکستان

سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کے نام مشکوک خطوط موصول

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز) ججوں کو مشکوک خطوط ملنے کا سلسلہ نہ رکا اور سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کے نام مشکوک خطوط موصول ہوگئے اور سپریم کورٹ عملے نے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ سپریم کورٹ عملے نے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان سمیت 6 ججوں کے نام پاڈر بھرے مشکوک خطوط آئے تھے، ان ججوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ۔ فارنزک رپورٹ کے مطابق پاڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button