ٹیکنالوجی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کو بری خبر سنائی دی

پرانی آئی فون سیریز کو متروک کرنے کا منصوبہ 'جس سے ایپل کے پرانے وریژن سے چمٹے صارفین بھی اپنے موبائل فونز کے اپ ڈیٹ وریژن خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو ایک بری خبر سنائی ہے’ آئی فون کے حوالے سے جاری کردہ فہرست میں آئی فون 6 پلس کو شامل کیا گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایپل کے اس اعلان کے تحت کمپنی اپنی پرانی آئی فون سیریز کو متروک کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے ایپل کے پرانے وریژن سے چمٹے صارفین بھی اپنے موبائل فونز کے اپ ڈیٹ وریژن خریدنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے متروک کیے جانے والے آئی فون کے حوالے سے جاری کردہ فہرست میں آئی فون 6 پلس کو شامل کیا گیا ہے جو 5.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ 2014 میں متعارف کروایا گیا تھا۔

ذیل میں متروک کیے جانے والے ایپل فونز کی فہرست دی گئی ہے۔

آئی فون

آئی فون تھری جی (china mainland) 8 جی بی

آئی فون 3 جی(8 جی بی، 16 جی بی)

آئی فون تھری جی ایس (china mainland) 16 جی بی، 32 جی بی

آئی فون تھری جی ایس (8جی بی)

آئی فون تھری جی ایس (16جی بی ، 32 جی بی)

آئی فون4 سی ڈی ایم اے

آئی فون 4 سی ڈی ایم اے (8 جی بی )

آئی فون 4، 16 جی بی، 32 جی بی

آئی فون 4 جی ایس ایم(8 جی بی) بلیک

آئی فون فور ایس

آئی فون فور ایس (8 جی بی)

آئی فون 5 سی

آئی فون 6 پلس

رپورٹ کے مطابق چونکہ کمپنی آنے والے دنوں میں مذکورہ ڈیوائسز کو پرانا قراردینے جارہی ہیلہذا ان ورژنز کے لیے کوئی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر سپورٹ نہیں فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button