پاکستان

سینیٹر بابر اعوان بھی عمران خان کو چھوڑ کر اچانک غائب ہو گئے مگر کہاں؟

بابراعوان آج دن ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے، وہ غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر بابر اعوان بھی عمران خان کو چھوڑ کر اچانک غائب ہو گئے مگر کہاں؟ کیا انہوں نے دوسروں کی طرح پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بابراعوان آج دن ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے، وہ غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اوران کے قانونی مشیربھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بابراعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، وہ جلد واپس آجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button