پاکستان

سینیٹ میں کلام بی بی بین الاقوامی وومن انسٹیٹیوٹ بنوں کا بل کثرت رائے سے منظور

وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویرحسین نے کلام بی بی انٹرنیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ بنوں کی تعمیر کا بل پیش کیا

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، آن لائن) ایوان بالا نے کلام بی بی بین الاقوامی وومن انسٹی ٹیوٹ بنوں کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔سینٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویرحسین نے کلام بی بی انٹرنیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ بنوں کی تعمیر کا بل پیش کیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے بل پر اراکین سے شق وار منظوری لینے کے بعد کثرت رائے کی بنیاد پر منظوری دیدیاس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ بنوں کی ضرورت اور کلچر کے مطابق وومن یونیورسٹی کی تعمیر کا بل پیش کیا گیا ہے اس موقع پروفاقی وزیر تعلیم نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ کیمرج یونیورسٹی کی تمام کتابیں پاکستان سے این او سی لینے کے بعد سکولوں میں پڑھائی جاسکے گی انہوں نے بتایا کہ جن کتابوں میں غیر اخلاقی مواد آیا تھا وہ ضبط کر لی گئی ہیں اور انہیں بتادیا گیا کہ حکومت کی جانب سے این او سی حاصل نہ کرنے والی کتابوں کو پاکستان میںنہیں پڑھایا جاسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button