پاکستان

علی امین کی مبینہ آڈیو لیک کیس، پولیس تاحال چالان جمع کروانے میں ناکام

تھانہ گولڑہ پولیس کی جانب سے کیس کا تاحال چالان عدالت میں جمع نہ کروایا جاسکا جس کے باعث سماعت 11مئی تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیولیک کا کیس میں تھانہ گولڑہ کی جانب سے کیس کا چالان تاحال عدالت میں جمع نہ کروایا جاسکا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم کی جانب سے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیولیک پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button