پاکستان

عمران خان کیخلاف ہم سب ناکام ہو چکے ہیں ، وہ جیت گیا ہم ہار گئے، اختر مینگل نے شکست کا اعتراف کرلیا

ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے خلاف جو نفرت پیدا کی وہ الٹی ہمارے کھاتے میں آگئی ہے:سردار اختر مینگل

لاہور (کھوج نیوز) عمران خان کے خلاف ہم سب ناکام ہو چکے ہیں ، ان سیاسی پارٹیوں کا ٹارگٹ تھا کہ 16مہینوں میں کارکردگی دیکھا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کو ناکام کرنے کے لئے تمام ہتھکنڈے آزمائے ہیں لیکن وہ ناکام ہو گئی، شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے پیچھے ان کا مقصد تھا کہ ہم 16مہینوں کو عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن پہلے ہی سے مہنگائی سے ستائی عوام نے شہباز شریف حکومت کو ناکام قرار دیدیا۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ جس طرح ہم نے جارحانہ انداز میں قدم اٹھایا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے جتنے بھی ووٹرز نے ان کو بلڈوز کر کے اپنے ساتھ کر لیں گے جس میں ہم ناکام ہو گئے اور اس کے علاوہ ہم 16ماہ کی حکومت میں عوام کو کوئی سہولیات نہیں دے پائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان 16مہینوں میں جو کام ہوئے ان میں انہوں نے اپنے کیسوں کو نمٹایا، نیب قوانین میں ترامیم لائے ، الیکشن ریفرنڈ کے نام پر وہ لائے جو ہمیں بہتر لگتے تھے اور اس کے بدلے میں پی ٹی آئی کے خلاف جو نفرت پیدا کی گئی تھی وہ الٹی ہمارے کھاتے میں آگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button