پاکستان

عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

الیکشن میں جیتنے والوں کا خیال ہے میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا تو کراچی کی بہتر خدمت ہوسکے گی' تحریک انصاف میں کئی گروپس بن چکے ہیں،سعید غنی

کراچی (نامہ نگار، انٹر نیوز)عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم، بڑا دعویٰ سامنے آگیا ‘ وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کہ تحریک انصاف میں ایک نہیں کئی گروپس بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ سعید غنی نے کہا کہ میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی نمبر پورے کرلے گی، الیکشن میں جیتنے والوں کا خیال ہے میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا تو کراچی کی بہتر خدمت ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ367کے ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے 184نمبر درکار ہیں، پیپلزپارٹی کے پاس اتحادیوں کو ملا 173سیٹیں ہیں، ہم تحریک لبیک پاکستان سے بھی رابطہ کریں گے۔سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اندر اتحاد نہیں، تحریک انصاف میں ایک نہیں کئی گروپس بن چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button