پاکستان
عمران خان کی گرفتاری پر شرجیل میمن نے کیا ردعمل دیا؟ سب حیران رہ گئے
ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش پکڑا گیا ،عمران خان کی گرفتاری پر شرجیل میمن کا ردعمل' گرفتاری کے دوران وکلاء اور پولیس میں تصادم بھی ہوا

کراچی (نیوز رپورٹر، آن لائن)عمران خان کی گرفتاری پر شرجیل میمن نے کیا ردعمل دیا؟ سب حیران رہ گئے ‘ سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹی وی پر دیکھا ایک بدمعاش پکڑا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب مختلف مقدمات کے سلسلے میں لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور وکلا میں تصادم بھی ہوا ۔ پولیس تشدد سے زخمی گارڈز اور وکلا کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔