پاکستان

مراد راس عمران خان اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا آبدیدہ کیوں ہوئے؟

9مئی کی پاکستان تحریک انصاف کی تشدد زدہ سیاست کو نہیں مانتے' ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہیں گے،مراد راس کی پریس کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر، آن لائن) سابق وزیر تعلیم پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد راس نے عمران خان سے راستے جدا کرنے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے وقت آبدیدہ کیوں ہوئے؟ سچ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء مراد راس کا کہنا تھاکہ جہاں ہم آج بیٹھے ہیں معلوم نہیں تھا کہ ایسے بیٹھے ہوں گے، ملک ہم سب کا ہے، ہم سب نے یہیں رہنا ہے، لڑائی سے ملک بہتر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب لاہور میں شفٹ ہوئے تو جو مشیر ان سے جڑے وہ یہاں تک لائے، ان کے مشیروں کی وجہ سے یہ سب ہوا، جو 9 مئی کو ہوا اس کی جتنی مذمت کریں کم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم کبھی نہیں چاہتے جو کام ہم عوام کیلئے کر رہے تھے اس کو روکا جائے جو ہماری جیسی ذہنیت رکھتے ہیں، آئیں ہمارے پاس، دروازہ سب کیلئے کھلا ہے، 9 مئی کی پی ٹی آئی کی تشدد زدہ سیاست کو نہیں مانتے، ہم نے ایک ذہنیت کے لوگوں کا گروپ بنایاہے تاکہ ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔ مرادراس نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہیں گے، آج عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کر رہے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button