پاکستان
مریم اکرام کی بطور ایم این اے نامزدگی،نوشین افتخارکا استعفیٰ آگیا
صدر ویمن ونگ پنجاب نوشین افتخار کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ پر اختلاف تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
لاہور(کھوج نیوز)مریم اکرام کی بطور ایم این اے نامزدگی،نوشین افتخارکا استعفیٰ آگیا، (ن)لیگی ذرائع کے مطابق مریم اکرام کی بطور ایم این اے نامزدگی کے بعد معاملات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ صدر ویمن ونگ پنجاب نوشین افتخار کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ پر اختلاف تھا جس پر انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ نوشین افتخار پر مسلم لیگ ن کی پرانی ورکرز کی طرف سے دباؤ تھا، مسلم لیگ ن کی متعدد پرانی خواتین ورکرز نے نوشین افتخار کو شکایات بھجوائی تھیں۔ بطور صدر پنجاب خواتین ونگ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، بہت سی ایسی خواتین کے نام بھی شامل تھے جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔