پاکستان

تنخواہ نہیں لیں گے،آصف زرداری اورمحسن نقوی نے فیصلہ سنا دیا

صدر مملکت آصف زرداری ملک کو درپیش معاشی چیلینجز کے پیش نظر اپنی خدمات کے بدلے سرکاری خزانے سے تنخواہ نہیں لیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)تنخواہ نہیں لیں گے،آصف زرداری اورمحسن نقوی نے فیصلہ سنا دیا،رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکومتی خزانے سے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری ملک کو درپیش معاشی چیلینجز کے پیش نظر اپنی خدمات کے بدلے سرکاری خزانے سے تنخواہ نہیں لیں گے۔

  صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔ دوسری جانب سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حکومتی خزانے سے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button