پاکستان
نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور’ جیل یاترا پر بھیجنے کا حکم
عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور اڈیالا جیل بجھوانے کا حکم دیتے ہوئے ان کو یکم اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا
راولپنڈی (کھوج نیوز) عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کو جیل یاترا پر بھیجنے کا حکم سنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج وقار حسین گوندل کی عدالت میں نجف حمید کو پیش کیا گیاجہاں پر اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے نجف حمید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوانے کی استدعا کی۔ عدالت نے نجف حمید کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور اڈیالا جیل بجھوانے کا حکم دیا۔ عدالت نے نجف حمید کو یکم اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔