شوبز

اداکارہ عائشہ عمر نے آپریشن کے بعد پہلا پیغام میں کیا کہا؟

اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر مجھے ہمت ملتی ہے: اداکارہ عائشہ عمر کا اپنے آپریشن کے بعد پہلا بیان

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے آپریشن کے بعد پہلے ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر سنجیدہ نوعیت کے آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں کے بعد بھی میں چلنے اور بات کرنے میں دشواری محسوس کررہی ہوں۔ڈاکٹر شاہ نے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) کے ایک حصے سے ہڈی کا کچھ حصہ ٹوٹی ہوئی کالر بون کی جگہ پر لگایا اور ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی ہیں اب مجھے بات کرتے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے جس پر انہوں نے مداحوں سے معذرت کی۔

انہوں بتایا کہ کالر بون میں بہت تکلیف ہے لیکن ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا، میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ اسی ٹانگ کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے، جس کے لیے ڈاکٹر نے ہتھوڑے کا استعمال کیا ہے اس لیے پیلوِک بون میں درد ناقابل برداشت ہے جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں عائشہ عمر نے لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button