ٹیکنالوجی

انسٹا گرام کا ایک دلچسپ فیچر ”پوسٹ ٹو دی پاسٹ” کس کام آئے گا؟ پتا چل گیا

انسٹا گرام کے فیچر ''پوسٹ ٹو دی پاسٹ'' کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹ کو ماضی کی تاریخوں میں پوسٹ کر سکیں گے: رپورٹ

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام کا ایک دلچسپ فیچر ”پوسٹ ٹو دی پاسٹ” کس کام آئے گا؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا ایپ نے اس کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسٹا گرام کے فیچر ”پوسٹ ٹو دی پاسٹ” کے ذریعے آپ اپنی پوسٹ کو ماضی کی تاریخوں میں پوسٹ کر سکیں گے یہ فیچر فی الحال بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے جبکہ یہ فیچر انسٹا گرام کے شیئر مینیو میں بوسٹ پوسٹ کے اوپر موجود ہوگا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب پوسٹ ٹو دی پاسٹ پر کلک کیا جائے گا توصارف ماضی کی کسی تاریخ میں پوسٹ کو شیڈول کر سکے گا جیسے انسٹا گرام میں پوسٹس کو شیڈول کیا جاتا ہے، یہ عمل بھی اسی طرح کا ہے، مگر اس میں کیلنڈر پر آگے کی بجائے پیچھے جانا ہوگا۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں اس فیچر کو کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button