صحت

سائنسدانوں کا کمال، ورزش کی اہمیت ختم، حیران کن دوا تیار

ان کیمیائی مرکبات پر مبنی دوا کے استعمال سے میٹابولزم اور مسلز کے خلیات پر وہی اثرات مرتب ہوں گے جو ورزش کرنے سے ہوتے ہیں: سائنسدان

امریکا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے کمال کر دیا ، جسمانی صحت کیلئے ورزش کی اہمیت ختم کر کے ایک ایسی دوا تیار کرلی جو انسان کو ورزش جیسے ہی فوائد مہیا کر سکتی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی دوا کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو لوگوں کے لیے ورزش کی ضرورت ہی ختم کر دے گی کیونکہ ایسے کیمیائی مرکبات دریافت کیے گئے ہیں جن سے صحت کو ورزش جیسے فوائد ہو سکتے ہیں۔ ان کیمیائی مرکبات پر مبنی دوا کے استعمال سے میٹابولزم اور مسلز کے خلیات پر وہی اثرات مرتب ہوں گے جو ورزش کرنے سے ہوتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ورزش جسم اور صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتی ہے مگر ہر فرد ورزش نہیں کرپاتا مگر اس دوا سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو مختلف امراض کے باعث ورزش نہیں کرپاتے جس سے مسلز کمزور ہو جاتے ہیں اور یہ ایسے افراد کے لیے ایسی دوا مفید ہوگی جس کے استعمال سے ورزش جیسا فائدہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button