نوازشریف کی سیاست کوجنرل مشرف کی طاقت مات نہ دے سکی،سینئرسحافی سہیل وڑائچ حقائق بیان کردئیے
معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایک قومی روزنامہ میں لکھے اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ سیاست کا مقابلہ طاقت سے نہیں سیاست سے ہی ہو سکتا ہے
لاہور(کھوج ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایک قومی روزنامہ میں لکھے اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ سیاست کا مقابلہ طاقت سے نہیں سیاست سے ہی ہو سکتا ہے، طاقت جتنی بھی استعمال کر لی جائے اس سے کسی کی سیاست کو دبایا یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس اصول کی کار فرمائی ہم بھٹو، ضیاء آویزش میں دیکھ چکے، طاقت ہونے کے باوجود جنرل ضیاء بھٹو کی سیاست ختم نہ کر سکے، نواز شریف کی سیاست کو جنرل مشرف کی طاقت مات نہ دے سکی اب بھی عمران خان کی سیاست کو طاقت سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس آفاقی اور ابدی اصول کی موجودگی میں بھی یہ توقع کی جا رہی ہے کہ جیلوں، سزائوں اور گرفتاریوں سے انصافی سیاست ختم ہو جائے گی، ہرگز نہیں ان اقدامات سے اسے بڑھوتری ملے گی۔ عمران خان کو جب بھی شکست ہو گی سیاست کے میدان میں ہو گی مگر فی الحال اس کے مقابلے کی سیاست کوئی کر ہی نہیں رہا۔ عمران خان اکیلا ہی سیاست کر رہا ہے باقی تو اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں۔