پاکستان

مسلم لیگ (ن) نےوزارت عظمیٰ حاصل کر کےبھی بہت کچھ گنوا دیا،حیران کُن دعویٰ

سینئر صحافی مظہرعباس کا موقف ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سیاسی طور پر ایک دوسرے کی ضد ہیں

اسلام آباد(کھوج ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نےوزارت عظمیٰ حاصل کر کےبھی بہت کچھ گنوا دیا،حیران کُن دعویٰ کردیا گیا۔سینئر صحافی مظہرعباس کا موقف ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سیاسی طور پر ایک دوسرے کی ضد ہیں لہٰذا اگر کوئی اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ یہ مستقل اتحاد کسی جمہوری اصولوں کی بنیاد پر قائم ہوا ہے تو ذرا انتظارکرلیں تاریخی طور پر ’’ہنی مون‘‘ کی میعاد ہفتوں اور مہینوں رہتی ہے، عین ممکن ہےیہ ذرا طویل ہو جائے کیونکہ ضامن کی ضرورت ہے ان کا ساتھ رہنا، شاید اسی لیے پی پی پی نے حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود اب تک بہت کچھ حاصل کر لیا ہے اور مسلم لیگ (ن) نےوزارت عظمیٰ حاصل کر کے بھی بہت کچھ گنوا دیا ہے۔

مظہرعباس نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے خیال ظاہرکیا ہے کہ ویسے بھی اس نئے دور کا آغاز سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں سے ہی ہوا ہے۔ ایک طرف تقریب حلف برداری ہو رہی تھی تو دوسری طرف لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں کی گرفتاری۔ امید تو یہ تھی کہ وزیر اعظم، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیں گے ۔ صحافی اسد طور اور عمران ریاض کی رہائی ممکن بنائی جائیگی مگر خیر، جو منصف خود ہی قید میں ہیں انصاف کیا دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button