پاکستان

نگراں حکومت کا کمال، صنعتوں کیلئے بجلی سستی اور غریبوں کیلئے مہنگی کرنے کا فیصلہ

صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بجلی سستی کرنے کے پلان پر عمل ہوگا: نگراں حکومت

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں حکومت کا ایک اور کمال سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے صنعتوں کے لئے بجلی سستی اور غریبوں کے لئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے معاشی سرگرمیاں کے فروغ کا پلان تیار کرلیا ہے، صنعتوں پر بجلی کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا، بجلی نرخ کم ہونے سے صنعتیں اپنے قدموں پرکھڑی ہو جائیں گی، اور صنعتیں چلنے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف کم کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے، تاہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بجلی سستی کرنے کے پلان پرعمل ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کا پلان کرلیا گیا ہے، جو آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق صنعتوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 9 سینٹ تک مقرر کرنے کی تجویز ہے، اور صنعتوں کیلئے بجلی ٹیرف پر کراس سبسڈی ختم کرنے کا پلان ہے۔ برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے بجلی سستی کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button