پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام
تعمیر پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ' قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے: مریم نواز
لاہور (کھوج نیوز) یوم پاکستان کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تعمیر پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ نوجوانوں کو استحکام و ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے۔ اللہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔