نگرنگرسے

کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر جھگڑا، 4 افراد جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے: پشاور پولیس

پشاور(کھوج نیوز) پشاور میں مخالفین کے کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر ہونے والے جھگڑے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے’ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پشاور کے تھانہ متھرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں مقتولین کی جانب سے ملزمان کے کھیتوں میں مبینہ طور پر پانی چھوڑ دیا گیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button