شوبز

اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزازت سے نوازا گیا

یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا

لاہور(کھوج نیوز شوبز ڈیسک) حکومت نے اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزازت سے نواز دیا، ان کو یہ اعزاز یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہائوس میں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس پنجاب میں سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button