وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونا اہم سنگ میل ہے اور مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی اور ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات کے دور سے نکالیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔وزیر اعلیٰ نے محمد اورنگزیب کیلئے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونا اہم سنگ میل ہے۔ مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ مجتبی شجاع الرحمن، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشیدبھی اس موقع پر موجود تھے۔