پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر محسن نقوی کو کرارا جواب دیدیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کو بطور آئی جی اسلام آباد بھیجنے سے انکار کردیا ہے

لاہور(کھوج نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بار پھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کرارا جواب دے دیا جس کے بعد پنجاب اور وفاق میں اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود علی ناصر رضوی تاحال آئی جی اسلام آباد کا چارج نہیں لے سکے ہیں جس کے باعث تقریبا دو ہفتے سے اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عارضی طور پر آئی جی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب مین نگراں وزیر اعلی کی حیثیت سے جن افسروں کے ساتھ کام کیا تھا وہ ان میں سے پنجاب پولیس کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو سیکرٹری ڈاخلہ کی پوسٹ پر لے جانا چاہتے تھے لیکن مریم نواز اس تقرر پر تیار نہ ہوئیں۔ اس کے بعد محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد کی پوسٹ کے لئے لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا انتخاب کیا بلکہ ان کے آئی جی اسلام آباد کی پوسٹ پر تقرر کا وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا لیکن مریم نواز نے اب تک علی ناصر رضوی کو موجودہ عہدہ کا چارج چھوڑنے کی اجازت نہیں دی۔ محسن نقوی اپنے آزمودہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں لے جانا چاہتے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے انہیں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ میں جانے سے روک رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button