پاکستان
پاکستانی خواتین عازمین حج پر ایسی کونسی پابندی لگا دی گئی کہ سب چونک کر رہ گئے
رواں برس کے لیے حج انتظامات سابق حج سکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستان کی خواتین فی الحال بغیر محرم حج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی
اسلام آباد(انٹر نیوز) پاکستانی خواتین رواں برس بغیر محرم حج نہیں کرسکیں گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امورنے کہا کہ رواں برس کے لیے حج انتظامات سابق حج سکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستان کی خواتین فی الحال بغیر محرم حج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جو پالیسی منظور ہوئی اس میں پرانی سکیم ہی رکھی گئی تھی،پاکستانی خواتین ویسے بھی اپنے خاندان کے ساتھ حج کوترجیح دیتی ہیں ان پر یہ پالیسی لاگو نہ کرنے کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ترجمان نے کہا کہ پرانی سکیم کے تحت سنی عقیدے سے تعلق رکھنے والی خواتین محرم کے ساتھ ہی حج کے لیے جاتی ہیں جبکہ اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں محرم کے بغیر جا سکتی ہیں۔