پاکستان

پرویز خٹک نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی پوری جماعت ہل کر رہ گئی

ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار آزاد ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے : پرویز خٹک

رشکئی(کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین) پرویز خٹک نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کی پوری جماعت ہل کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار آزاد ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حال میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں بھی دیکھا، کوئی ایک شکل میں آتا ہے تو کوئی دوسری شکل میں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button