پشاور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی
عدالت نے 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے حماد اظہرکو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا
پشاور(کھوج نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی جبکہ دیگر کیسوں کو کا فیصلہ ہوگا اس حوالے سے ابھی کچھ پتا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہرکے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، دیگرکا ابھی پتانہیں کتنے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگرشہروں میں ایف آئی آر درج ہیں۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ یہ تو کئی شہروں میں ان کے خلاف کیسز ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کتنا ٹائم دیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ بتائیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔ عدالت نے 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے حماد اظہرکو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔