پاکستان
پنجاب سے سینیٹ کی 12نشستوں کیلئے کتنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے؟ تفصیل آگئی
پنجاب سے سینیٹ کی12 نشستوں کے لیے 120 کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا چکے 'رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال نے جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
لاہور(کھوج نیوز) پنجاب سے سینیٹ کی 12نشستوں کے لئے کتنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی12 نشستوں کے لیے 120 کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا چکے ہیں ۔رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال نے جنرل نشست ‘ پی ٹی آئی رہنما وسیم شہزاد ‘ مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق جاوید نے اقلیتی نشست ‘ مسلم لیگ ن کے ہی میاں نجیب الدین اویسی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حامد خان نے بھی سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔