پاکستان
پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوست مزاری کی بھی ن لیگ میں شمولیت
مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ان کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی
![dost mazari join pmln](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2023/05/dost-mazari-join-pmln.jpg?resize=780%2C470&ssl=1)
پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوست مزاری کی بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، دوست مزاری اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں دوست مزاری نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ان کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزید مضبوط ہو گی۔