پاکستان

چوہدری سرور کا پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

چوہدری سرور نے چند روز قبل چوہدری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات کے دوران ان کی جماعت میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے چوہدری شجاعت حسین کی جماعت مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔ یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب چوہدری پرویز الٰہی اپنے بیٹے مونس الٰہی اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری سرور نے چند روز قبل چوہدری شجاعت حسین سے ہونے والی ملاقات کے دوران ان کی جماعت میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوہدری سرور آئندہ دو سے تین روز میں مسلم لیگ ق کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری سرور کو پنجاب کا پارٹی صدر بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کامل علی آغا سینیٹ سے اور مونس الٰہی وغیرہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی فارغ ہو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے پارٹی پالیسیوں سے انحراف کیا ہے۔

جرنیلوں کے بعد ججوں کا بھی احتساب ہوگا، ن لیگ نے طبل جنگ بجا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button