پاکستان

چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا خود مانیٹرنگ کرنیکا فیصلہ

وزیراعظم نے سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیورٹی ایس او پیزکے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے جامع لائحہ عمل بنایا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز) چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا خود مانیٹرنگ کرنیکا فیصلہ ‘ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاسوں کا ہرماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہباز شریف کوملکی مجموعی امن وسلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے سکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکیورٹی ایس او پیزکے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے جامع لائحہ عمل بنایا جائے۔ ان کا کہناتھا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کا ہرماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور وزارت داخلہ کو صوبائی انسداد دہشتگردی محکموں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button