پاکستان

کسی بھی غریب کو مفت علاج کی سہولت سےمحروم نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک اعلان

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی غریب آدمی کو مفت علاج کی سہولت سے محروم نہیں کریں گے۔ اس امرکا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لئے 3ماہ میں قابل عمل پلان بھی طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ کو پنجاب میں ہیلتھ انشورنش پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہیلتھ انشورنش کی ری لانچنگ کے لئے تجاویز اور سفارشات بھی مانگ لی گئیں اور ہیلتھ کارڈ کو مزید موثر بنانے کے لئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےعزم ظاہرکیا کہ عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےدو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہیلتھ کارڈ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پراجیکٹ ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پائیدارمیکنزم کے ساتھ ہیلتھ کارڈز کی ری لانچنگ کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button