پاکستان

خواجہ سعد رفیق سےبات کرکےاندازہ ہوگیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکتنی بےبس ہیں،لطیف کھوسہ نے طنز کےتیر چلا دئیے

انھوں نے کہا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو مجھے پولیس آفیسر نے کہا کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے ہم خود بہت تنگ آئے ہوئے ہیں

لاہور(کھوج ویب ڈیسک) ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بے بسی بے اختیاری کا تب ہی اندازہ ہوگیا تھا جب مجھے گرفتار کیا گیا اور خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ میری گرفتاری میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں۔سردار لطیف کھوسہ نے ان خیالات کا اظہار خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تو مجھے پولیس آفیسر نے کہا کہ ہمیں اوپر سے حکم ہے ہم خود بہت تنگ آئے ہوئے ہیں آپ کی گرفتاری ہماری مجبوری تھی۔

سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے مجھے فون کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم کھا کرکہتا ہوں آپکی گرفتاری میں میرا یا مسلم لیگ ن کا کوئی ہاتھ نہیں لطیف کھو سہ نے کہا کہ کہا کہ میں نے خواجہ سعد عفیق سے کہا تھا کہتم ہارتوگئے ہو لیکن تم نے مجھے گرفتار کرواکے اپنا انتقام لے لیا ہے تو انھوں نے قسم کھا کر جواب دیا تھاکہ میرا اور جماعت کا آپکی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر مجھے اندازہ ہوگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کتنی بے بس اور بے اختیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button