گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوئوں کو بڑی آفر کر وا دی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوئوں کو آفر کرواتے ہوئے آئی ٹی کورس کروانے کی پیشکش کر دی ہے
حیدر آباد(کھوج نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں کو ایسی بڑی آفر کروا دی کہ سب حیران و دنگ رہ گئے جس کے بعد کچے کے ڈاکو بھی سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت میں کروائے جائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کے ڈاکو لارہا ہوں، آئی ٹی والا ڈاکو کچے کے ڈاکو کو کھا جائیگا۔ انہوں نے کچے کے ڈاکوؤں کو پیشکش بھی دے دی کہ اسلحہ چھوڑیں اور گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے آجائیں، ڈاکو خود بھی آئیں اور اپنے بچوں کو بھی لائیں، مستقبل روشن بنائیں، روشن مستقبل کے لیے بچوں کو کچے کا ماہر نہیں آئی ٹی کا ماہر بنائیں۔