پاکستان

یاسمین راشد کی بریت، پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا

9 مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد نامزد ہی نہیں تھیں' جے آئی ٹی نے یاسمین راشد کا نام شامل کیا تھا، پولیس ذرائع

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) یاسمین راشد کی بریت، پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل گیا ‘ جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس سے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کی وجہ سے ناقص تفتیش بنی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد نامزد ہی نہیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)نے جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشد کا نام شامل کیا مگر لاہورپولیس اور پراسکیوشن یاسمین راشد کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں کردارثابت نہ کر سکی۔ ایف آئی آر میں یاسمین راشد کی موجودگی صرف جناح ہاؤس کے باہر پائی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 96 میں بریت کے بعد یاسمین راشد کی مقدمہ نمبر 97 میں طلبی کرائی گئی ہے، یہ مقدمہ گرجا چوک کے قریب توڑ پھوڑ پر دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 97 میں یاسمین راشد اور چند رہنماں کے ساتھ 400 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔ یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کورکمانڈرہاس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کورکمانڈر ہاس کے اندر نہ جانے کا کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button