پاکستان

آل پاکستان انجمن تاجران نے پنجاب حکومت کیخلاف اعلان جنگ کر دیا

جمعہ 10 نومبر مارکیٹوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے دھاوا بول دیا' حکومت کے نوٹفکیشن اور ہماری انڈرسٹینڈنگ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: نعیم میر

لاہور(کھوج نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران نے پنجاب حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مارکیٹیں بند کرنے کے اعلان کو رد کرتے ہیں ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے کہا ہے کہ اسموگ کے پیش نظر حکومت نے چار دن سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔ کمشنر لاہور سے مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 9 اور 10 نومبر کو کاروبار کھلے رکھنے پر اتفاق ہوا۔ 11اور 12نومبر کو مارکیٹیں بند کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ حکومت نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔ آج بروز جمعہ 10 نومبر مارکیٹوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے دھاوا بول دیا۔نعیم میر نے کہا کہ یہ حکومت کے نوٹفکیشن اور ہماری انڈرسٹینڈنگ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بارش ہوجانے کی صورت میں سمارٹ لاک ڈان ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا۔آج بارش بھی ہوئی اور لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر ہو گیا۔ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ حکومت اپنی کریڈیبیلٹی خراب نہ کرے۔ نعیم میر نے کہا کہ اگر حکومت کے جھوٹ بولنے کا تاثر عام ہوگیا تو ہم کبھی بھی اعتبار نہ کریں گے۔ سمارٹ لاک ڈان فی الفور ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button