پاکستان

شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے صلح؟ الیکشن لڑنے کی تیاری شروع

میں نے پہلے سے کہہ دیا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو میں عہدے دار نہیں رہوں گا، میں این اے 51سے آزادحیثیت میں الیکشن لڑوں گا: شاہد خاقان عباسی

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے صلح کی افواہیں، الیکشن لڑنے کی تیاری بھی شروع کر دی اور تمام انتظامات مکمل لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی ن لیگ سے ٹکٹ نہ لینے کے موقف پر قائم ہیںانہوں نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی کافی عرصے سے ن لیگ سے ناراض نظر آتے ہیں۔لیگی رہنما کی جانب سے اکثر پارٹی پالیسی سے برعکس بیانات بھی دئیے جاتے ہیں۔چند روز قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ نواز شریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاں گا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا، کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوتا، نوازشریف سے ذاتی تعلق ہے، وہ بلائیں گے تو چلا جاں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں شاہد خان عباسی نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے پہلے سے کہہ دیا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو میں عہدے دار نہیں رہوں گا، مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں، حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباؤ ہے کہ الیکشن لڑوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button