پاکستان

ایف آئی اے ان ایکشن، مونس الٰہی کیخلاف شکنجہ تیار، گرفتاری کا امکان

مونس الہی نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے اور انہوں نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی

لاہور(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے ان ایکشن، مونس الٰہی کیخلاف شکنجہ تیار، گرفتاری کا امکان سابق وفاقی وزیر کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ منی لانڈنگ اور رشوت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہی نے کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے اور انہوں نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی نے فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکانٹس میں رقوم جمع کرائیں، ملزم نیاکانٹس میں تقریبا 121.65 ملین جمع کرائے، تمام رقوم 2019 سے 2022 میں جمع کرائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button