پاکستان

جہانگیر ترین کی جماعت کا نام فائنل، کیام نام رکھا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

جہانگیرترین کی نئی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا اور ہماری جماعت کا نام استحکام پاکستان ہوگا، جمعہ کے روز پریس کانفرنس کر کے جماعت بنانے کا اعلان کرینگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین کی جماعت کا نام فائنل، کیام نام رکھا؟ بڑی خبر سامنے آگئی ‘ جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی نئی جماعت کا نام بتا دیا۔ عون چوہدری کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین کی نئی جماعت کا نام فائنل کرلیا گیا اور ہماری جماعت کا نام استحکام پاکستان ہوگا۔ جہانگیر ترین کی پریس کانفرنس جمعے کے روز متوقع ہے جس میں وہ جماعت بنانے کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button