پاکستان

زرداری نے ملکی زرمبادلہ ذخائر 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا دعویٰ کر دیا

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبرکریں، صبر کا وہ پھل ملیگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے: زرداری

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، انہوں نے ملکی زرمبادلہ ذخائر 100 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا دعویٰ کر دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبرکریں، صبر کا وہ پھل ملیگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز ہوگئے تھے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ سابق صدر کا کہناتھاکہ سیاست میں ہرچیزکوکرنیکاحل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button