پاکستان

بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کا ہاتھ : سرفراز بگٹی کا دعویٰ

دہشت گردو ں نے 12 ربیع الاول کے دن معصوم لوگوں کو بیدردی سے مارا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے اور ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” ہے، منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی نانی ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشت گردو ں نے 12 ربیع الاول کے دن معصوم لوگوں کو بیدردی سے مارا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے اور پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حسا ب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے یہ کون ہے اور کہاں سے کررہا ہے، دہشت گردوں کے خلاف جس قسم کی فورس استعمال کرنا پڑی کریں گے، ہم اپنی رٹ کو ہر حال میں قائم کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں دہشت گردوں، ان کیسہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں، دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے را ہے، ان کے بلوں سے نکال کر انجام تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دو سال میں دہشت گردوں سے نرمی کی پالیسی اپنائی گئی۔ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ پر حملے کے ماسٹرمائنڈ کو ہلاک کرنے کا انکشاف کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button