شوبز

محب مرزا کو صنم سعید سے محبت کب اور کیسے ہوئی؟ چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

پاکستانی اداکار محب مرزا نے اہلیہ و اداکارہ صنم سعید کو ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران شادی کی پیشکش سے متعلق لب کشائی کی تھی

لاہور(کلچرل رپورٹر، مانٹیرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار محب مرزا کو اداکارہ صنم سعید سے محبت کب اور کیسے ہوئی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار محب مرزا نے اہلیہ و اداکار صنم سعید کو ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران شادی کی پیشکش سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ محب مرزا اور صنم سعید کی شادی کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی کئی عرصے محب مرزا کا نام صنم سعید سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اداکار جوڑی کی جانب سے باضابطہ کسی رشتے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ کچھ ماہ قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں محب مرزا اور صنم سعید نے شرکت کی تھی جہاں میزبان نے دونوں کی شادی کا اعلان کیا اور دونوں کو مبارکباد بھی دی۔ اب حال ہی میں نجی ٹی وی پر کیے جانے محب مرزا کے شو کے دوران بطور مہمان شریک ندا یاسر نے ان سے صنم سعید سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں محب نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل دیدن کی شوٹنگ کے دوران میں نے صنم سے محبت کا اظہار کیا تھا۔ دوران شو محب نے ہسنتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس وقت میں سب کچھ بہت اچھا تھا اور صنم بھی میرے سامنے موجود تھیں ان سے بات کرنے کیلئے ان کے قد کی وجہ سے نیچے نہیں دیکھنا پڑ رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button