پاکستان

بحرین سے کراچی بھیجی گئی ساڑھے 14کلوگرام کی آئس ہیروئن پکڑ لی گئی

کراچی ایئرپورٹ پر شک کی بناپر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ کے عملے نے پارسل کی چیکنگ کی تو اعلی کوالٹی کی 14 کلو 500 گرام کرسٹل آئس نکلی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین سے کراچی بھیجی گئی ساڑھے 14کلو گرام کی اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئن پکڑ لی جبکہ ملزم فرارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے کلکٹر شفیق احمد لاٹکی کے مطابق ان کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر لاوارث بیگ میں منشیات کا سراغ لگایا۔انہوں نے بتایا کہ فروٹ باسکٹس پر مشتمل پارسل افغانستان کے شہر مزار شریف سے رفیع نامی شہری نے بحرین کے گلباز خان کے نام روانہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ غالباً پکڑے جانے کے ڈر سے بحرین میں متعلقہ شخص نے پارسل وصول نہیں کیا۔شفیق احمد لاٹکی کے مطابق پارسل وصول نہ کیے جانے کے باعث بین الاقوامی قوانین کے تحت افغانستان واپس بھیج دیا گیا، بحرین میں متعلقہ حکام نے پارسل کھولے یا چیکنگ کیے بغیر واپس بھیجا۔

انہوںنے کہاکہ پارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف افغانستان پہنچنا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ پر شک کی بناپر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ کے عملے نے پارسل کی چیکنگ کی تو اعلی کوالٹی کی 14 کلو 500 گرام کرسٹل آئس نکلی۔کلکٹر شفیق احمد نے بتایا کہ پارسل کھولنے پر کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی کرسٹل آئس برآمد ہوئی۔ جس پر کسٹمز پریونٹیو افسر کی مدعیت میں درج مقدمہ کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button