پاکستان

شہریوں نے عید الفطر کیسے اور کہاں منائی؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

عید الفطر کے موقع پر بچوں نے مختلف انداز سے اپنی عید کی خوشیاں منائیں، کسی نے گھوڑے پر سواری کی تو کسی نے سب سے اونچے جھولے میں بیٹھ کر عید کا مزہ دوبالا کیا

لاہور’ اسلام آباد’ جڑانوالہ (سٹاف رپورٹر، آن لائن’ نمائندہ کھوج نیوز)لاہور ، اسلام آباد اور جڑانوالہ شہر اور گردونواح کے شہریوں نے عیدالفطر کے دوسرے روز ٹرو بھرپور طریقے سے منایا۔ عید کے دوسرے روزتمام پارکس میں میلے سجائے گئے جہاں بچے اپنی عیدی سے خریداری کر کے خوب لطف اندوز ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بچوں نے مختلف انداز سے اپنی عید کی خوشیاں منائیں، کسی نے گھوڑے پر سواری کی تو کسی نے سب سے اونچے جھولے میں بیٹھ کر عید کا مزہ دوبالا کیا، گول گپے، دہی بھلے، آئس کریم اور برگر، شوارموں سمیت عید کی دیگر سوغاتیں بچوں کو اپنی جانب کھینچتی رہیں، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کے دوران ہلے گلے کے پروگرام رہے، کچھ دوستوں نے سینماگھروں میں ڈیرے ڈالنے اور مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا بھی رخ کیا۔

بڑے بزرگ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور اپنی اپنی محفلوں سے لطف اندوز ہوئے اور اپنی دلچسپیوں میں مگن رہے جبکہ خواتین اور لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، میک اپ اور من پسند ملبوسات پہنے سج دھج دکھاتی نظر ائیں، ہاتھوں پر لگی مہندی کا ڈیزائن کس کا زیادہ خوبصورت بنااس پر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش جاری رہی۔خواتین کا باورچی خانے سے ناطہ ٹرو کے روزبھی جڑارہا ہے اور وہ نئے نئے کھانے تیار کر کے اپنے عزیز رشتے داروں کی خاطر مدارت میں مصروف رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button