پاکستان

مسلم لیگ (ن)کون کون سی اہم شخصیات کی سازشوں کو بےنقاب کرے گی ؟

انتخابی مہم میں انتقامی کارروائیاں ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائی گی ،انتخابی مہم میں اداروں کے بجائے اہم شخصیات کو تنقید کا ہدف بنایا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کون کون سی اہم شخصیات کے سیاہ کارناموں اور سازشوں کو بے نقاب کرے گی ؟بڑے فیصلے کر لئے گئے رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے لندن میں اہم میٹنگ کے دوران پاکستان میں اپنی انتخابی مہم سے متعلق بڑے فیصلے کر لیئے ہیں ۔ کھوج نیوز نے ن لیگ کے ذرائع سے دعوی کیاہے کہ ن لیگ نے عام انتخابات میں مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ن لیگ انتخابی مہم میں انتقامی کارروائیاں ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائی گی ،انتخابی مہم میں اداروں کے بجائے اہم شخصیات کو تنقید کا ہدف بنایا جائے گا، نوازشریف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ،سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ ،جسٹس اعجازالاحسن اور عمر رطا بندیال و دیگر کے پس پردہ کردار کا انکشاف کریں گے ، انتخابی مہم میں اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز عوام کے سامنے لائی جائیں گی ، انتخابی مہم میں معاشی ، سماجی و سیاسی ابتری کے ذمہ داروں کے نام اجاگر ہوں گے ۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف اور مریم نواز اپنے ساتھ سازش کے محرکات سامنے لائیں گے ، ذمہ داری سابق سپہ سالار ، ججز و سابق نیب چیئرمین پر عائد کی جائیں گی ،پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر پر بھی ذمہ داری عائد کی جائے گی ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رونہ اپنائیں گے ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز اپنے ادوار کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے ،نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی ،کسی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوازشریف کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button